قطاروں میں اورپٹڑیوں پرکپاس کاشت کرنے والے زمینداروں وکاشتکاروں کو آبپاشیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت

منگل 24 مئی 2022 13:54

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) قطاروں میں اورپٹڑیوں پرکپاس کاشت کرنے والے زمینداروں وکاشتکاروں کو آبپاشیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ قطاروں میں کپاس کاشت کرنے والے کسان پہلی آبپاشی بیجائی کے 30دن سے 35دن کے بعد کریں اورباقی آبپاشیاں 12سے 15دن کے وقفے سے جاری رکھیں تاہم اگر کپاس کے بعد گندم کاشت کرنی مقصودہوتو آخری آبپاشی10اکتوبر تک مکمل کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہر نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں کاشتکار پہلی آبپاشی بیجائی کے 3سے 4دن بعد اوردوسری آبپاشی6سے9دن کے وقفہ سے کریں تاہم اسکے بقیہ پانی کا وقفہ15روز کر دیاجائے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرکپاس کے بعد گندم کاشت کرنی مطلوب ہو تو پٹڑیوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں آخری پانی 15اکتوبر تک لگاناضروری ہے تاہم ماہرین زراعت کی مشاورت اور محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی ہدایات کی روشنی میں موسم کے مطابق آبپاشی کے وقفہ سے ردوبدل کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آبپاشی زمین کی زرخیزی‘طریقہ کاشت‘قسم‘فصل کی حالت اور موسم کومدنظررکھ کر کرناضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی کمی کی علامات کھیت کے نسبتاً اونچے حصے پر پہلے واضح ہوتی ہیں جس میں پتوں کا رنگ نیلگوں ہونا‘ اوپروالی شاخوں کے درمیان لمبائی میں کمی‘ سفیدپھول کا چوٹی پر آنا‘تنے کے اوپر کا حصہ تیزی سے سرخ ہونا اور چوٹی کے پتوں کا کھردراہونا شامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ فصل پر ایسی علامات کے ظاہرہونے سے پہلے آبپاشی یقینی بنانی چاہئیے تاکہ فصل کو نقصان نہ ہوسکے۔\378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں