پنجاب میں جنوری سے مارچ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بارشوں کا امکان ہے

بارشیں ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم‘ چنے و دیگر کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوںگی، محکمہ موسمیات

جمعہ 22 دسمبر 2017 11:43

قصور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) نئے سال کے آغاز پر جنوری سے مارچ تک پنجاب کے اکثر علاقوں میں گزشتہ سال کی نسبت معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث امسال گندم‘چنے سمیت ربیع کی دیگر فصلوںکی بمپرکراپس حاصل ہونے کی توقع ہے جس سے نہ صرف گندم و دیگر غذائی اجناس میں خود کفالت حاصل ہوگی بلکہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ اضافی پیداوار برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیاجاسکے گا، محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ امسال جنوری‘ فروری ‘مارچ2018ء میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ بارشیں ربیع کی فصلوں خصوصاً گندم‘ چنے و دیگر کیلئے انتہائی مفید ثابت ہونگی لہذاکاشتکار ان بہترپیداوار کیلئے ابھی سے حکمت عملی تیار کرلیں، انہوں نے بتایا کہ گندم کی بروقت زیادہ رقبہ پر کاشت زیادہ ملکی پیداوار کا سبب بنے گی جس سے نہ صرف ہم گندم کی پیداوار میں خودکفیل ہونگے بلکہ اس کی برآمد سے ملک کو خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہوگا‘ سبزیوں خصوصاً آلو‘آم‘ ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغات‘کماد اوراس طرح کی دوسری فصلیںجوکم درجہ حرارت اورکورے سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کیلئے کاشتکار ان کو فوری تدارکی حفاظتی اقدامات کا بھی مشورہ دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں