حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے، شگفتہ شیخ

جمعرات 15 فروری 2018 12:04

قصور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے اورلڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوزکررکھی ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے نائب صدرمسلم لیگ(ن)لاہورڈویژن شعبہ خواتین وممبرضلع کونسل قصور شگفتہ شیخ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین قصورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ ہماری مستقبل کی نسل کو پروان چڑھانے کی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء کو سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کی خدمت کرسکیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات میں اقدامات کئے اور مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدارمیں آئی ملک ہمیشہ ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں