میری ننھی بیٹی پر ظلم ہوا ،امید کرتا ہوں ہمارے ساتھ انصاف ہو گا ،والد زینب مصطفی کمال

بدھ 10 جنوری 2018 15:22

میری ننھی بیٹی پر ظلم ہوا ،امید کرتا ہوں ہمارے ساتھ انصاف ہو گا ،والد زینب مصطفی کمال
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جنوری 2018ء) :پنجاب کے علاقے قصور میں 7سالہ بچی زینب جس کو درندہ حس لوگوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ننھی زینب کے والدین اس وقت عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہیں جو اس وقت انتہائی رنجیدہ ہیں ،ننھی زینب کے والد مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میری زینب ہماری پیاری بچی تھی میں دکھی ہوں امید کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے گا اور ظالموں کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی اور ان کو جلد پکڑا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بچی کے والدین عمرہ کے لئے سعودی عرب میں ہونے کے باعث ننھی زینب کی نماز جنازہ میں نہیں پہنچ سکے۔ طاہر القادری نے نماز جنازہ کی امامت کی۔ 

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں