درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے

بدھ 10 جنوری 2018 16:37

درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ئ) قصور میں درندگی کا نشانہ بننے والی معصوم زینب کے والدین جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں تھے تاہم معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بعد وہ ملک واپس پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے قبل ازیں معصوم زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تھی اور زینب کے والدین نماز جنازہ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ زینب کے والدین پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 653 سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج رات زینب کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں