زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف

جمعرات 11 جنوری 2018 12:23

زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے گھر پہنچ کر والدین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی وہ ناقابل بیان ہے، بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے ،لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی نگرانی کر رہا ہوں، واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صبح 5 بجے اچانک قصور میں مقتولہ زینب کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد خان اور اعلی افسران بھی موجود تھے جب کہ ڈی پی او قصور زاہد خان مروت نے واقعہ پر بریفنگ دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے، لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی نگرانی کر رہا ہوں اور واقعہ میں ملوث درندہ صفت ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے اور جب تک مجرم کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں