زینب قتل ،ْپولیس نے ملزم پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی ،ْ والد محمد امین

جب کیمرے کی مدد سے ملزم کا پتا چلا تو پولیس نے مکمل طریقے سے علاقے کو سیل نہیں کیا ،ْملزم پکڑا جاسکتا تھا ،ْگفتگو

جمعرات 11 جنوری 2018 13:55

زینب قتل ،ْپولیس نے ملزم پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی ،ْ والد محمد امین
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) قصور میں قتل ہونے والی سات سالہ بچی زینب کے والد محمد امین نے کہاہے کہ کیمرے کی مدد سے ملزم پکڑ کر بچی کو بچایا جاسکتا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑے کی کوشش ہی نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد امین نے کہا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج سے وہ شخص سمجھ نہیں آیا لیکن جب اگلے دن کیمرے سے پتا چل گیا تھا تو بہتر ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویر کو ٹھیک کیا جاسکتا تھاانہوں نے کہا کہ جب کیمرے کی مدد سے ملزم کا پتا چلا تو پولیس نے مکمل طریقے سے علاقے کو سیل نہیں کیا، ملزم کو پکڑا جاسکتا تھا اور بچی کو زندہ بچایا جاسکتا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

محمد امین نے کہا کہ شہبازشریف مطمئن کرکے گئے ہیں کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے اور انصاف دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات حساس اداروں کے لوگوں نے رابطہ کیا اور مطمئن کیا ہے کہ ایک دو روز میں ملزم پکڑنے کی خبر دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جس سے قصور شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں