ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے 2 الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،

ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قید

جمعرات 1 فروری 2018 12:08

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے 2 الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،
قصور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور میڈم شاہدہ سعید نے تھانہ مصطفی آباد (للیانی )اور راجہ جنگ کے 2الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت دوسرے کو عمر قیدکی سزا سنائی ۔پہلے فیصلہ کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ ڈھاری رائو ہاشم میں 28جولائی 2017کو ملزم محمد آصف ولد رشید نے اپنی حاملہ بیوی رابعہ بی بی کو قتل کیا تھا جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد آصف کو سزائے موت اور مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ مین روڈ سروس اسٹیشن پر 2013؁ء میں مبینہ منشیات فروش 2 بھائیوں مزمل حسین عرف پوما اور محمد حسین نے مخبری کرنے کے شبہ پر خالد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا مقتول کے والد نور محمد میو کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔ملزم مزمل حسین کے خلاف جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا اور مبلغ ایک لاکھ روپیہ جر مانہ کی سزا سنائی جبکہ اسکے بھائی شریک جرم محمد حسین کو استغاثہ کی طرف سے تضاد بیانی و جرم واضع طور پر ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں