وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورمیں جدیدسی ٹی اسکین سینٹر کا افتتاح کردیا

پیر 5 فروری 2018 19:20

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورمیں جدیدسی ٹی اسکین سینٹر کا افتتاح کردیا
قصور ۔5 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور آمد ،ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ کر تے ہو ئے جدیدسی ٹی اسکین سینٹر کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قصور بذریعہ ہیلی کاپٹر ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور آمد ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ کرتے ہو ئے جدیدسی ٹی ا سکین سینٹر کا افتتا ح کیا ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں سے ملاقات کر کے علاج کے متعلق دریافت کیا اور ہسپتال میں دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریف بھی کیا گیا ، ہسپتال میں موجود نرسنگ طالبات نے کئی ماہ سے وظیفہ نہ ملنے کی بھی شکایت کی تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے وظیفہ کی فوری بحالی کے احکامات جاری کئے اور وظیفہ بحال نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی کہا گیا ‘ہسپتال کے دورہ کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں سی ٹی سکین سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے لوگوں کو حقیقی معنوں میں فائدہ پہنچے گا اور صحت کے شعبہ میں یہ انقلابی اقدامات ہیں‘ پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہنگے داموں ہونے والی سٹی سکین اب لوگوں کو فری میسر ہو گی‘ حکومت صحت شعبہ میں اسی طرح انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی‘اس منصوبے کے تحت پانچ اضلاع میں سی ٹی اسکین مشینیں پہلے ہی کام کررہی ہے اوربہت جلد مزیدچھ اضلاع میں کام شروع ہوجائیگا‘ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں دستیاب ہونگی مریضوں کو سی ٹی اسکین کرانے کیلئے دھکے نہیں کھاناپڑیں گے‘ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 1800موبائل یونٹس کام کررہے ہیں‘ پنجاب کے دیہی علاقوں میں 7سو الٹر اساؤنڈ مشینیں پہنچا رہے ہیں جس میں سے 2سو کے قریب مشینیں رورل ہیلتھ سنٹروں میں لگا ئی جائے گی اور عوام کو صحت کی سہولیات پہنچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صحافی کی جانب سے زینب قتل کیس اور دیگر معصوم بچیوں پر سوال کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ قوم کی بیٹی زینب کو درندگی سے قتل کیا گیا پنجاب پولیس نے چودہ دن میں قاتل کا سراغ لگایادرندہ عمران قانون کے شکنجے میں آچکا ہے سخت سزا دی جائے گی‘ زینب کی طرح عاصمہ بھی قوم کی بیٹی ہے عاصمہ کے قاتلوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانا چاہئیے‘ پنجاب کی فرانز ک لیب دنیا کی بہترین لیب ہے‘ ڈی این اے کے ذریعے 14دن میں ملزم تک پہنچے جو فرانزک لیب کی بدولت سے ہوا ہے ‘ متاثرہ بچیوں کے والدین سے نظر نہیں ملاسکتا تھا‘ قتل و زیادتی کا شکار ہونے والی بچیوں کے نام سے سکول کھولیں گے اور زینب کے گھر دوبارہ بھی کسی وقت جاسکتا ہوں‘ عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ زینب کے قاتل عمران کو سرعام قصور یا لاہور کے چوک پر لٹکانے کی اجازت دی جائے ‘وزیراعلیٰ دیگر متاثرہ بچیوں کے والدین کی خدمت میں حاضر ہو ئے‘ننھی بچیوں کے والدین سے معافی مانگی ہے اوران کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ملک وقوم کی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ،عمران اور زرداری صرف ملک کے اندر انتشا ر پھیلانے اور لاک ڈاؤن کرنا جانتے ہیں عمران خان نے قوم کے مزاج کو بگاڑنے کی کوشش کی ہے عمران خان نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ جماعت ہے عمران خان نے دھرنے میں وقت ضائع نہ کیا ہوتا توکے پی کے میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہو تے ‘عمران خان جس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں وہ الفاظ اپنی زبان پر لانا بھی نہیں چاہتا قوم نے موقع دیاتو دنیا کے ہر کونے سے لوٹی گئی دولت واپس لائینگے ‘زرداری صاحب خود لوٹی ہو ئی دولت واپس لے آئیں ورنہ ہم لائینگے ۔

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت ملک محمداحمد خاں‘ صوبائی وزیر برائے پرائمری کئیر پنجاب خواجہ عمران نذیر، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے تعمیرات مواصلات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری ‘چیئرمین فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ وزیراعلیٰ افضال حسین و دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں