کنٹینر سے مزدا ٹرک کی ٹکر، چار افراد موقع پر جاں بحق

اتوار 22 جولائی 2018 21:50

قصور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) ملتان روڈٹول پلازہ پتوکی کے قریب سٹر ک کنارے کھڑے کنٹینر سے مزدا ٹرک ٹکرانے سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بورے والا کے رہائشی کاشف، عرفان اور محمد افضل لاہور سے مزدا ٹرک پر سوار ہوکر واپس بورے والا جا رہے تھے کہ جب ٹرک ملتان روڈٹول پلازہ پتوکی کے قریب پہنچا تو سٹر ک کنارے مرمت کے لئے کھڑے کنٹینر سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے ٹرک سوار تینوں افرادجاں بحق جبکہ ٹرک کی مرمت کرنے والا پتوکی کا رہائشی عبدالستار بھی ٹرک کی زد میں آکر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورنعشوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کارروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں