قصور ،پولیس کی پتنگ فروخت اور بنانے والوں کے خلاف کاروائی

اتوار 13 جنوری 2019 18:40

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصو صی ہدایات پرتھانہ اے ڈویژن پولیس کی پتنگ فروخت اور بنانے والوں کے خلاف کاروائی ،ایک ملزم گرفتار،2000سے زاہد پتنگیں برآمد ،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ملزم رکشہ میں کثیر تعداد میں پتنگیں لیکر کھڑا ہے جس پر ایس ایچ اووحید عارف نے نفری کیساتھ ریڈ کیا اور ملزم مبارک کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سی2000سے زائد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ، ڈی ایس پی سٹی رائے محمد احسان الٰہی نے کہا کہ جو کوئی شخص پتنگ اڑانے،فروخت کرنے یا بنانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

اور اگر کسی کا بچہ ایسے فعل کا مرتکب ہوا تو اس کے والد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں