پولیو مہم کے دوران کم عمر بچوں کولازمی طور پر حفاظتی قطرے پلوائیں،ڈپٹی کمشنرقصور

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:40

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادا کریں، پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا،والدین پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کیلئے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انسداد پولیومہم کے سلسلہ میں بچوں کو قطرے پلانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘ڈی ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ مسرت مجید،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر محکمہ ہیلتھ کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں پولیو مہم 21سے 23جنوری تک جاری رہے گی ،جبکہ 24اور 25جنوری کو فالو اپ ہو گا ۔ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 45ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے، جس کیلئے مجموعی طور پر 1473ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن میں1274موبائل ٹیمیں ‘126فکسڈ ‘73ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 286ایریا انچارجز ہیں جو ان ٹیموں کی نگرانی کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدار صحت مند افراد پر منصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی کیلئے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارہ کیلئے بروقت پولیو قطرے پلا کر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے ۔ ؂

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں