ْ مرچ میں حیاتین معدنی نمکیات نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں،ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 19 مئی 2019 15:35

قصور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ مرچ ایک اہم مصالحہ دار سبزی ہے جس میں حیاتین معدنی نمکیات نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں پائی جاتی ہیں‘ مرچ پاکستان میں سارا سال دستیاب رہتی ہے‘معتدل اور خشک موسم مرچ کی زیادہ کے لئے موزوں ہے‘نومبرمیں کاشتہ مرچ کی اگیتی پنیری اس وقت کھیت میں منتقلی کے قابل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میں کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار مرچ کی نرسری کی منتقلی سے پہلے کھیت کو اچھی طرح ہموارکریں کیونکہ کھیت کا ہموار ہونا مرچ کے مرجھائو جیسی خطرناک بیماری کے حملہ سے بچائو اور اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہترہے اسلئے کاشتکار مرچ کی پنیری بروقت کھیتوں میں کاشت کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں