قصور، موٹر سائیکل کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر‘ ایک بچہ جاں بحق، میاں بیوی شدید زخمی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) علاقہ تھانہ صدر پھولنگر میں موٹر سائیکل کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر‘ ایک بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کے رہائشی شبیر احمد اپنی بیوی اور سات سالہ بیٹے کے ہمراہ بسواری بلا نمبری موٹر سائیکل پر لاہو سے حویلی لکھا جارہے تھے کہ خان کے موٹر کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں سات سالہ محمد رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شبیر احمد اور اس کی بیوی معجزانہ طور پر بچ گئے جنہیں طبی امداد کے بعد علاج کے لیے ٹراما سینٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا ہے کنٹینر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر دو نوں موقع سے فرار ۔پولیس تھانہ صد رپھولنگر مصروف کاروائی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں