قصور ،چوری ‘ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں شہری لٹ گئے

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) چوری ‘ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی،موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے ایک شخص کو ڈنڈوں سوٹو سے تشدد کا نشانہ بنایااوراس کو زخمی حالت میں چھوڑ کروہاں سے فرار ۔تفصیلات کی مطابق چک 7ڈھولن کے سلامت علی نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے تین بجے وہ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھاکہ کہ دس سے بارہ کس نامعلوم مسلح ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے اور اسلح کے زور پر سب گھر والوں کو یرغمال بنا کرگھر سے تین لاکھ روپے نقدی ،دو تولہ طلائی زیورات ،موبائلز اور دیگر گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر وہاں سے فرار ہوگئے ایک دوسری واردات میںکھڈیاں کے رہائشی حسنین فاروق نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ساہیوال اپنے رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوا تھا جب واپس گھر آئے تو دیکھا کہ گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور گھر سے تین لاکھ روپے نقدی ،پانچ تولہ طلائی زیوارت اور دیگر گھریلو قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تھے جبکہ کھڑیپڑ شریف چک 10کے رہائشی محمد کاشف بسواری موٹر سائیکل کھڑیپڑ شریف سے چونیاں جارہا تھا کہ جب دربار سہجوال کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے انہیں روکا اور اس سے نقدی چھیننے کی کوشش کی تومحمد کاشف نے مزاحمت شروع کردی جس پر ڈاکوئوں نے اسے ڈنڈوں سوٹوں سے زدو کوب کیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں