کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر میرج ہال سیل، منیجر گرفتار

اتوار 18 اکتوبر 2020 15:55

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : ضلعی انتظامیہ قصور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک، 1 میرج ہال سیل جبکہ منیجر گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصورمنظرجاویدعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر قصور آصف علی ڈوگر نے بخاری میرج ہال کھڈیاں خاص میں گزشتہ رات منعقد ایک شادی کی تقریب کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا تا ہم ہال میں منعقدہ فنکشن میں کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی پائی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر قصورآصف علی ڈوگر نے مذکورہ ہال کو موقع پر سیل کر دیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے تھانہ کھڈیاں خاص میں بند کر دیا۔ \378

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں