ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ ‘عملے کی حاضری ‘آٹے کی تقسیم و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 23 مارچ 2023 22:01

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کا فری آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ ‘عملے کی حاضری ‘آٹے کی تقسیم و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت کے ہمراہ گزشتہ روز گنڈا سنگھ اور کمال چشتی فری آٹا پوائنٹس کا دورہ کر کے وہاں پر عملے کی حاضری ، آٹے کی تقسیم کے عمل و دیگر انتظامات کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں شہریوں کو مفت آٹے کا تاریخ ساز ریلیف فراہم کر رہی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوںکیلئے مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ شناختی کارڈ کو آن لائن ایپ کے ذریعے سکین کر کے مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کیا جار ہا ہے ۔ شہریوں سے گزاش ہے کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر ایس ایم ایس بھیجیںاور اہلیت کی تصدیق ہونے کی صورت میں اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ قریبی ڈسٹری بیوشن آٹا پوائنٹ پر تشریف لائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں