قصور، ہوٹل کی خستہ چھت گرنے سے چالیس سالہ نوجوان جاں بحق ، 25کے قریب زخمی

جمعرات 5 جولائی 2018 15:00

ْ قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2018ء) منڈی عثمان والا میں ہوٹل کی خستہ چھت گرنے سے ایک چالیس سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دیگر 25کے قریب افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصورکے نواحی گائوں منڈی عثمان والا محلہ سلامت پورہ میں سرورنامی شخص کے ہوٹل میں گزشتہ رات 25کے قریب افراد چائے پینے اورکیبل نیٹ ورک پر فلم دیکھنے کیلئے بیٹھے ہوئے تھے کہ اِسی دوران عمران ولدنذیرنامی لڑکا ایک دوست کو بلانے کیلئے ہوٹل کے اندر داخل ہوا تو اچانک ہوٹل کی چھت گرگئی ‘چھت میں پڑاہوا گارڈراچانک عمران کے سر پر آگراجس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر ہوٹل میں بیٹھے افراد شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیوہسپتال قصور منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں