قصور، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

جمعرات 7 اکتوبر 2021 14:02

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2021ء) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا رات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ'مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ، صفائی ستھرائی ، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں اور انکے لواحقین کیساتھ خوش اخلاقی کیساتھ پیش آیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات باہم پہنچائی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں