قصور، دھند کے باعث گاڑی نہر میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق ، 2 زخمی

منگل 14 نومبر 2017 12:03

قصور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) دھندکے باعث گاڑی نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں مصر اداس کے رہائشی اللہ دتہ‘ عامر‘ فیاض‘ علی احمد‘ لطیف عرف شاکی‘اخترگاڑی میں کوٹ رادھاکشن آرہے تھے کہ کوٹ سردارمحمدخاں کے قریب ان کی گاڑی نہرمیں گر گئی ،اللہ دتہ کے سواتمام افراد نہر سے باہرآنے میں کامیاب ہو گئے لیکن اللہ دتہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ، مسلسل کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد اللہ دتہ کی نعش نواحی گائوں سہارنکے سے برآمد کی گئی‘پولیس کوٹ رادھاکشن مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں