الائچی گلے کی تکلیف‘کھانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے، معروف حکیم منیراحمدظفرکی’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 14:30

الائچی گلے کی تکلیف‘کھانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے، معروف حکیم منیراحمدظفرکی’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) گلے کی تمام تکالیف کا گھریلو علاج ’’آلائچی‘‘ سے کریں ‘آلائچی کو چبانے سے اس میں سے تیل نکلتا ہے جو کہ نظام انہضام کے لئے بیحد مفید ہے ‘یہ گلے کی تکلیف‘کھانسی اور سردی جیسی بیماریوں سے بھی نجات دلاتی ہے۔ فاضل طب الجراحت ومعروف حکیم بابامنیراحمدظفرنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی سبز آلائچی میں چند ایسے غذائی اجزاء موجود ہیں جو انسانی صحت کو تندرست اورتوانا رکھنے میں مدددیتے ہیں‘کھانسی سے نجات پانے کیلئے ایک چٹکی آلائچی پائوڈر‘ایک چٹکی نمک‘ایک چائے کا چمچہ گھی اور آدھا چائے کا چمچہ خالص شہد لیں اور ان تمام اشیاء کو مکس کرکے کھالینے سے کھانسی میں سوفیصد آرام آئے گا ‘گلے کی بیماریوں کے علاوہ آلائچی اور بھی دوسری بیماریوں کیلئے مفیدہے جن میں بدہضمی‘ سانس اورمنہ کی بدبو کوختم کرنا‘ تیزابیت کی شکایات‘ بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچنا شامل ہے اس کے علاوہ گلے کی سوزش ‘ کھانسی‘ نزلہ ودیگر گلے کی بیماریوں سے بچائوکیلئے اپنے کھانوںمیں آلائچی کا استعمال باقاعدگی سے کریں بظاہر یہ عام ہونیوالی بیماریاں ہیں لیکن ان کے ہوتے ہی مشکلات کی ایک لائن لگ جاتی ہے جن میں کھانا نہ کھانے کا دل چاہنا‘ منہ کا ذائقہ تبدیل ہوجانا‘ بے آر امی اور گلے میں درد ہونا وغیرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدبتایاکہ ان تمام تکالیف کا علاج گھر کے چکن میں موجود چیزوں سے باآسانی کیاجاسکتا ہے اور آلائچی ان میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں