چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی

اغواء کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے ، ایک کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عینی شاہدین

جمعہ ستمبر 16:43

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغواء کی ایک اور واردات سامنے آگئی ہے۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ محلہ ہاشم چوک سے نامعلوم مبینہ اغواء کاروں نے دو بچوں کو اٹھایا تھا، اس دوران بچوں کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے اغواء کاروں کا پیچھا بھی کیا۔عینی شاہدین کے مطابق اغواء کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے ، ایک کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

اغواکاروں سے بچنے والے بچے عمر دراز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی۔ بعض مشتعل افراد نے تھانہ سٹی پر بھی پتھراؤ کیا۔پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک لگتا ہے کیونکہ اسپتال میں زیر علاج بچہ بیان بدل رہا ہے اس لیے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جس بچے کے مبینہ اغواء کا لوگوں نے دعویٰ کیا ہے اس حوالے سے کسی بھی شخص نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔

قصور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments