قصور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس کا ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ

ہفتہ 15 فروری 2020 16:04

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سید علی عباس نے سول جج چوہدری فراز تبسم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا ماہانہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل غلام سرور سمرا ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ملک سرفراز احمد ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل حق نواز بھی ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا ۔

(جاری ہے)

جیل میں مقید اسیران سے ان کے مسائل بارے میں دریافت کیا جس پر اسیران نے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانیوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے نوعمر وارڈ ،کچن اسیران ، خواتین وارڈ اور جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ جیل ہسپتال میں داخل اسیران کو دی جانیوالی ادویات اور علاج کو تسلی بخش قرار دیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں مقید معمولی جرائم میں ملوث تین اسیران کو ذاتی مچلکہ جات پر موقع پر رہا کیے جانے کا حکم صادر فرمایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں