گھریلو لڑائی سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی

پیر 23 نومبر 2020 14:58

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) راجہ جنگ میں گھریلو لڑائی سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر موت کوگلے لگالیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کےمطابق راجہ جنگ کے رہائشی 22سالہ وقاص نے گھریلولڑائی سے تنگ آکرگزشتہ رات گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی امدادی ٹیم ہسپتال لےکرجارہی تھی کہ وقاص راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو1122نے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمنتقل کردیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں