قصور۔ دھندکے باعث موٹرسائیکل سوار2بھائی ٹرک سے ٹکراگئے، ایک جاں بحق

منگل 7 دسمبر 2021 11:47

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2021ء) الہ آباد دیپالپورروڈقصور کے قریب دھندکے باعث موٹرسائیکل سوار2بھائی ٹرک سے ٹکراگئے‘ایک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق دیپالپورروڈقصورکوٹ سلیم الہ آباد کے قریب دوسگے بھائی محمدعلی اور بلال موٹرسائیکل پرسوارہوکر جارہے تھے کہ جب وہ سرورفوڈزکے سامنے یوٹرن لیتے ہوئے دھندکی وجہ سے نامعلوم تیزرفتارٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں محمدعلی موقع پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیاجبکہ اسکا بھائی بلال شدیدزخمی ہوگیا۔

ڈرائیورٹرک سمیت موقع سے فرارہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیوکی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچی نعش اور زخمی کو آر ایچ سی ہسپتال الہ آباد منتقل کردیازخمی بلال کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہورجنرل ہسپتال ریفرکردیاگیا۔ پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں