پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے قانون اور آئین کی بالا دستی ہمیشہ مقدم رکھی ہے‘حاجی نعیم صفدر انصاری

بدھ 14 جون 2017 10:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے قانون اور آئین کی بالا دستی ہمیشہ مقدم رکھی ہے‘ وزیراعظم محمدنوازشریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا ایک تاریخی عمل ہے ‘ وزیر اعظم نوازشریف محص زبانی کلامی لگائے گئے الزامات پر بھی ملک کے آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور حکومت سپریم کورٹ کی بالادستی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری مواصلات تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے دشمنوں کی سازشوں کے باوجود2018ء کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں جمہوری حکومت ہی قائم ہوگی ‘ اپوزیشن کی سیاست مفروضوں اور افواہوں پر مبنی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں