پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ، 20 گرفتار

پیر 9 اکتوبر 2017 20:57

پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون ، 20 گرفتار
قصور۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری، 20ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ذوالفقار احمد کی خصوصی ہدایا ت پر پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نے گزشتہ روز کریک ڈائون کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی3کلوگرام چرس،360بوتل شراب،چالوبھٹی ،8پسٹل، ایک کلاشنکوف،دورائفل 7MM اور دو پمپ ایکشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں