صوبہ بھرمیں ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ شروع کردیاگیاہے، رانا سکندرحیات خاں

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:40

قصور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) دیہی علاقوں میں صفائی کابہترنظام بنانے کیلئے‘صوبہ بھرمیں ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ شروع کردیاگیاہے‘ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ گائوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا‘بلدیاتی اداروں کے ذریعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل قصورکے چیئرمین رانا سکندرحیات خاں نے ضلع کونسل ہال قصورمیں یونین چیئرمینز‘وائس چیئرمینز‘کونسلروںاورصحافیوں کے ساتھ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے تحت18ارب 59 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب کے 3200دیہاتوں میں صفائی اورکوڑے کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کا نظام وضع کیاجائے گا‘ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں دیہات میں20ہزار خاکروبوں کے تقررکیساتھ ساتھ 4000کوڑے دان بھی رکھوائے جائینگے، انہوں نے کہا کہ دسمبر کے اختتام تک دیہات میں ایک بارصفائی کے عمل کو مکمل کیاجائیگا‘کوڑے کوجمع کرکے مناسب تلفی کا کام ایک نجی کمپنی سرانجام دیگی اسکے لئے کمپنی400کوڑ ا اٹھانے والی گاڑیاں فراہم کریگی جو 100مختلف جگہوں پر کوڑے کو تلف کرنے میں استعمال کی جائینگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مستقبل میں کوڑے سے پاک پنجاب کے خواب کی تعبیرکیلئے کوشاں ہے، شہروں کی طرح گائوں کو بھی صاف ستھرا بناناہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں