قصور، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون

بدھ 27 دسمبر 2017 11:11

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2017ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری سپیشل کریک ڈائون کے دوران 4 اشتہاریوں سمیت22ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں پولیس نے ضلع بھرکے مختلف مقامات پرکاروائیاں کیں، 12منشیات فرشوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میںچرس اور شراب کی بوتلیں برآمدکی گئیں۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کے قبضہ سی4پستول، 2رائفلز برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ خطرناک مجرما ن اشتہاریوںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، راہزنی، چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب4اشتہاریوں کو گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں