ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

ضلع میں تین روزہ پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہو گی ‘6لاکھ28ہزار 122بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ‘مجموعی طور پر 1386ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ‘محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کیا جائے ‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں

جمعہ 29 دسمبر 2017 19:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منصور علی خاں کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں احمد رضابٹ‘اے سی کوٹ رادھاکشن سیف اللہ ساجد ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد نذیر ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد لائیک چوہدری ‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ‘ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ ،پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 15جنوری سے 17جنوری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ18اور 19جنوری کو فالو اپ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ28ہزار 122بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر 1386ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانیوالی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کریگی ‘محکمہ ریونیو لوگوںمیں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔

محکمہ ایجو کیشن صبح کے وقت اسمبلی میں بچوں کو پولیو آگاہی کے حوالے سے لیکچر ،سکولوں کے مین گیٹ پر بینرز ،اڈا جات پر سکائوٹس اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں سٹاف مہیا کریگا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز کو پولیو ڈے کی آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آمادہ اور مختلف مقامات پرقطرے پلوانے کیلئے کیمپس لگوائے گا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منصور علی خاں نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کریں اور لوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیکسز اوربینرز زیادہ سے زیادہ آویزاں کئے جائیں اور پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں