قصور،پرائیویٹ سکولوں کو تمام ٹیکسوں سے چھوٹ نہ دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے، میاں شبیر احمد ہاشمی

کم درجہ فیس سکولوں کو گورنمنٹ سکولوں کے مطابق سہولیات دی جائیں،صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن

پیر 8 جنوری 2018 21:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2018ء) پرائیویٹ سکولوں کو ویلفیئر کا درجہ دے کرتمام ٹیکسوں سے چھوٹ نہ دی گئی تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔کم درجہ فیس سکولوں کو گورنمنٹ سکولوں کے مطابق سہولیات دی جائیں۔ مطالبات نہ مانے گئے تو ن لیگ کو آئندہ الیکشن میں ووٹ نہیں دیں گے اور موجودہ اتحاد بھی توڑ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ر میاں شبیر احمد ہاشمی نے قصور میں منعقدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

قصور میں جاری اجلاس میں اہم فیصلوں پر تفصیلا غور کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سر پرست طفیل سرور بلوچ اور مرکزی صدر میاں شبیر احمد ہاشمی قصور میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل شفقت محمود،ڈاکٹر ندیم احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ ملک میں ن لیگ کی حمایت مشروط طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سکولز کو ویلفیئر کا درجہ دے کرتمام ٹیکسوں سے چھوٹ دینا کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ قرارداد پاس کی گئی کہ آئندہ چند روز میں مریم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر کہ تمام مطالبات ان کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

ملاقات میں مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ن لیگ کی آئندہ الیکشن میں بھرپور مخالفت کا لائحہ عمل اپنانے کا اعلان کیا جائے گا۔اجلاس کے آخر میںالیکشن بھی ہوئے جس میں اصغر علی بھٹی کو چیئرمین لاہور ڈویژن ،شیخ اشرف راجہ کو صدر لاہور ڈویژن جبکہ رانا محمد اقبال کو ضلعی صدر قصور منتخب کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں