ْایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رابعہ ریاست کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ 'ہیلتھ کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 8 جنوری 2018 22:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رابعہ ریاست کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ 'ہیلتھ کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کی خصوصی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رابعہ ریاست نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا اور وہاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام 9جنوری کو لگائے جانیوالے ہیلتھ کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اس ہیلتھ کیمپ میں اسیران قصور جیل کو مختلف امراض کی تشخیص و علاج سمیت دیگر سہولیات باہم پہنچائی جائینگی جن میں مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز سے فری میڈیکل چیک اپ 'لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں