قصورمیں حالات کشیدہ ہونے پر رینجر کی بھاری نفری تعینات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او ذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹا دیا

بدھ 10 جنوری 2018 23:32

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) قصورمیں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے رینجر کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے‘رینجراہلکاروں نے ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکے اطراف اورڈپٹی کمشنرآفس قصورکے اطراف میں پوزیشن سنبھال لی‘قصور میں آٹھ سالہ معصوم زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ پر شہرکی فضا سوگوار ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ڈی ایچ کیوہسپتال قصور انتظامیہ کے مطابق اس وقت 5 افرادزخمی حالت میں ہیں جبکہ چارافرادکونازک حالت میں لاہور ریفرکردیاگیاہے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکے باہر مظاہرین کی کثیرتعداد موجودرہی اور فیروزپورروڈ لاہورکواحتجاجاً بندکر دیا گیا۔ ادھر، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کو عہدے سے ہٹا دیااو ر ان کی جگہ زاہدمروت کو ڈی پی اوقصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں