سورج مکھی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین موزوں ہے، محکمہ زراعت

منگل 16 جنوری 2018 10:51

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) سورج مکھی کی کاشت و پیداوارکے لحاظ سے روس9.69 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ پہلے، یوکرائن 8.67 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ دوسرے اور پاکستان 0.

(جاری ہے)

4 ملین میٹرک ٹن کے ساتھ 17ویں نمبرپرآگیا ہے لہذا تیل کی درآمد پر سالانہ خرچ ہونے والا اربوں روپے کا قیمتی ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے پاکستان کو زیاد ہ سے زیادہ سورج مکھی اوردیگر تیلدار اجناس کی کاشت کی جانب توجہ دینا ہوگی جس کیلئے رواں موسم انتہائی موزوں ہے، محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال پنجاب سے ایک لاکھ 27 ہزار 755 ایکڑ رقبہ سے 92 ہزار 240 ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوئی تھی ، انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سورج مکھی کی بہاریہ کاشت کے حوالے سے جنوبی علاقوں ملتان‘ بہاولپور اورڈیرہ غازی خان ڈویژن میں موزوں ترین وقت 10فروری ‘ساہیوال ‘فیصل آباد اورسرگودھا ڈویژن میں 15فروری جبکہ لاہور‘ گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آخرفروری تک ہے، انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی کاشت کریں جس سے انہیں 110سے 120دن میں فصل مل سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا اور بھاری میرازمین سورج مکھی کی کاشت کیلئے موزوں ہے نیزمقامی طورپر تیارکردہ ہائبرڈ ایف ایچ 33 اور بیرون ملک سے درآمدشدہ ہائبرڈبیج ہرعلاقہ میں دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں