ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر دوسری پاک چائنہ میڈیکل کانگرس میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

اتوار 4 فروری 2018 13:20

قصور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) قصورکے سنیئرجنرل فزیشن‘ ماہر قانون اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن کی دعوت پر سی ایم اے کے سالانہ سائنٹفک اجلاس ، ون بیلٹ ون روڈ فورم آف میڈیکل ایسوسی ایشنز اور دوسری پاک چائنہ میڈیکل کانگرس کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تین میڈیکل کانفرنسوں میں وی آئی پی درجہ دیئے جانے پر چائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن سے اظہار تشکر کیاہے۔ انہوں نے ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن اور جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یوشی تاکے یوکو کورا ، امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ڈیوڈ اورین بارب ، برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر جان گراہم ٹیمپل ، یوریشین فورم آف میڈیکل ایسوسی ایشنز کی صدر ڈاکٹر آئی ژن صادی کووا(قازقستان) ، نائب صدر ڈاکٹر ماریہ کوشٹر زیوسکی(جرمنی) ،ہانگ کانگ ڈاکٹرز یونین کے نائب صدر ڈاکٹر کونگ یم فائی البرٹ ، چائنہ سنٹرل ٹی وی کے نائب صدر کہء چی اًن اور دیگر تیس ممالک سے آئے ہوے ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں