قصور،پولیس کا ضلع بھر میں آپریشن ، دو اشتہاریوں سمیت 19ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

پیر 5 فروری 2018 18:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پولیس نے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پرجاری سپیشل آپریشن کے دوران دو اشتہاریوں سمیت 19ملزمان کو گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے گزشتہ روز ضلع بھرکے مختلف مقامات کھڈیاں،عثمانوالا،پیرووالا روڈ،قصبہ کوٹرادھاکشن،چھانگا مانگا،الہٰ آباد، پرانی منڈی پتوکی اور حبیب آبادمیں کاروائیاں کیں ،بڑی کاروائی تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں کی گئی جہاں پر 6بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے کھیتوں میں سے دو چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں اور ملزمان کے قبضہ سی800لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی اسی طرح مختلف علاقوں سی8ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام چرس ،100لیٹر شراب،2 پسٹل برآمد کیے گئے ،مجرما ن اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل،ڈکیتی، رابری ،راہزنی ،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب 2اشتہاریوںکو گرفتار کیاگیا۔

جبکہ ایک قماربازی کے اڈے سے 5قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں