پولیس کی ضلع بھر میں پتنگ با زی کے خلاف کارروائی،22ملزمان گرفتار

پیر 12 فروری 2018 20:45

قصور۔12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2018ء) پولیس نے گزشتہ روز ضلع بھر میں پتنگ بنانے ،فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو شہر قصور سمیت ضلع بھر میں پتنگ بازی،پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا ،اس سلسلہ میں ایس ایچ اے ڈویژن حاجی محمد اشرف،ایس ایچ او بی ڈویژن وحید عارف،ایس ایچ او کھڈیاں افضل ڈوگر،ایس ایچ او صدر قصور اعظم ڈھڈی،ایس ایچ او مصطفی آباد حاجی محمد اکرم اور ایس ایچ او سٹی چونیاں ملک شمشیر احمد نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوںمیں موثر کارروائی کرتے ہوئے 22ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ہیں اور ملزمان قبضہ سے 220پتنگیں،18عدد چرخیاں کیمیکل اور 4پنے ڈور برآمد کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں