محکمہ صحت کی موسم برسات کے دوران عوام الناس کو حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 17 جولائی 2018 11:10

قصور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) محکمہ صحت نے موسم برسات کے دوران ملیریا ‘اسہال ‘پیٹ کے امراض کے پھیلائو کے خطرہ کے پیش نظر عوام الناس کو حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچائو کے لئے پانی کو ابال کر استعمال کرنے سمیت پانی شفاف کرنے کی خصوصی گولیاں استعمال کرنے‘ خوراک کو مکھیوں اور گردوغبارسے ڈھانپ کر رکھنے اور تازہ پکاہواکھانا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت قصورکے ترجمان نے کہا ہے کہ کھانا کھانے اور پکانے کے علاوہ ہر طرح کے کام کے لیے جو صحت کے متعلق ہو ہاتھوںکو صابن سے اچھی طرح دھونا چاہیے ۔انہوں نے رات کو مچھر بھگانے کیلئے میٹ لگانے اور دستوں یا اسہال کے دوران اور آر او ایس ملاپانی استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں