گنے کا رس کینسرکا قدرتی علاج ہے،ماہرین صحت

اتوار 19 اگست 2018 14:00

قصور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) گنے کا رس کینسرکا قدرتی علاج ہے۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ گنے کے رس میں کیلشیم‘ میگنیشیم‘ پوٹاشیم اور آئرن کی کافی مقدار موجودہوتی ہے جس کیوجہ سے اس کوکینسر کا قدرتی علاج سمجھاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گنے کا رس شدید گرم موسم میں انسانی جسم کو ٹھنڈارکھنے ‘نظام ہضم کی درستگی اور خوراک کو باآسانی ہضم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے جبکہ گنے کا رس شوگرکے مریضوں کیلئے بھی بیحدمفیدہے اسکے علاوہ یہ گردوں کی صحت کیلئے بھی اہم کردار کاحامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کا رس انسانی صحت کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے جس کے استعمال سے جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں