ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ، ایک زخمی

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:50

قصور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) قصور میں ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چندہ سنگھ والی کا رہائشی غلام فرید اپنی ایک معمرعزیزہ غلام فاطمہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر قصور سے واپس گائوں جا رہا تھا کہ چوک پتواں کے قریب سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ڈالہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں غلام فریدشدید زخمی اور غلام فاطمہ جاں بحق ہو گئی ، پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کوٹلی پٹھانوالی کے قریب موٹرسائیکل سوار شوکت علی سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا جبکہ کوٹ رادھاکیشن کے علاقہ چک65میں موٹرسائیکل سوار نا معلوم کار کی ٹکر سے شدید ہو گیا جسے علاج کے لئے لاہور جناح ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں