ڈپٹی کمشنر قصور کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ‘ایمرجنسی وارڈ ‘سکیورٹی

‘پارکنگ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ‘ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر

بدھ 14 نومبر 2018 18:42

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ہارٹیکلچر اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں کی کارکردگی ‘ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی ‘سیکورٹی ‘پارکنگ اور دیگر معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی ‘بچہ وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘آئوٹ ڈور ‘ڈسپنسری ‘میڈیکل سٹورز اورہسپتال کے دیگر حصوں میں گئیں اور وہاں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایم ایس کو حکم دیا کہ ڈیوٹی روسٹر کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنا کر ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ضلع کے تمام ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تا کہ شہریوں کو علاج معالجے کیلئے دیگر بڑے شہریوں میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں