قصور ، دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات، خاتوں سمیت تین افراد جاں بحق، دو زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 23:26

قصور۔10دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قصور کے گردونواح میں دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف تین حادثات میں تین سالہ بچی اور خاتوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ملتان روڈ اڈہ دیناناتھ کے قریب موٹرسائیکل رکشہ کو کنٹینر کی ٹکر ،ٹکر کے نتیجہ میں تین سالہ نوشین رکشہ سے گر کر جاں بحق اور ماں یاسمین معمولی زخمی ہو گئی اور پتوکی ملانوالہ بائی پاس کے قریب موٹرسائیکل کو گاڑی کی ٹکر سے انوار بی بی موقع پر جاں بحق اور بیٹا اویس زخمی ہو گیا جسے پتوکی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کنگن پور کے علاقہ شام کوٹ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشہ کی ٹکر میں موٹرسائیکل سوار قاری راشد موقع پر ہی دم توڑ گیا ،مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں