اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں کھڈیاں میں پودا لگایا

منگل 19 مارچ 2019 17:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء)اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں کھڈیاں میں پودا لگایا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودے ہماری زندگی کا اہم جز ہیں اورمعاشر ے میں خوبصورتی کا سبب اور ہمارے سانس لینے کا ذریعہ ہیں اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ پودے ماحول میں بہتری پیدا کرنے ، آلودگی پر قابو پانے ،ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں