قصور، گردونواح میں شادی کی دو مختلف تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق ،دو افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) گردونواح میں شادی کی دو مختلف تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے دس سالہ بچہ جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ۔نواحی علاقہ کوٹ سجوخاں میں شہباز کی رسم حنا میں کاشف نے ہوائی فائرنگ کر دی جس کی زد میںآکر دس سالہ بچہ صہیب جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کوٹ رادھاکیشن ن ملزم کاشف کو گرفتار کرکے مقتول کے دادا تامین کی مدعیت میں مقدمہ درک کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس تھانہ پھولنگر سٹی نے کوٹ رانا حیات میں دوروز قبل دعوت ولیمہ میں دلہا وارث علی کی جانب سے ہوانے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے عابد علی اور آصف علی کے وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے وارث علی کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس ترجمان کے مطابق یہ وقوعہ شادی کی تقریب میں نہیں ہوا بلکہ دلہا وارث علی نے پرانی رنجشش پر زخمیو ہونے والے عابد علی اور آصف کو شادی کی تقریب سے باہر بلاکر فائرنگ کرکے زخمی کیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں