قصور، پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون ،11اشتہاریوں سمیت25ملزمان گرفتار

جمعہ 22 مارچ 2019 23:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،11مجرمان اشتہاریوں سمیت25ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیا ت اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ ملزمان ، مجرمان اشتہاریوں اورمنشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلعی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی، رابری ، چوری اوردیگر سنگین مقدمات میں ملوث11خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیاجن سے تفتیش جاری ہے ، اسی طرح پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4بدنام زمانہ منشیات فروشوں حبیب اللہ،نواز عرف لاہوری،عثمان عرف صاحبی اور شوکت مسیح کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کلوگرام چرس اور40لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کیے ہیںجبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5ملزمان کے قبضہ سے پسٹل برآمد کیے گئے، اسی طرح تھانہ اے ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ریڈ کرتے ہوئے 5قمار بازوں انور، وقار، شبیر، مشتاق اور ارشد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں کی نقدی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں