احتیاطی تدابیر سے دل کے امراض پر قابوپایاجاسکتاہے،ڈاکٹرشبیریزدانی

پیر 22 اپریل 2019 14:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) اگردل کے مریض متوازن غذا اور احتیاطی تدابیراختیارکریں تو دل کے دورہ پربڑی حد تک قابوپایاجاسکتاہے۔ان خیالات کا اظہار ہارٹ سپیشلسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورڈاکٹرشبیریزدانی نے ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دل کے مریض سگریٹ نوشی سے مکمل طورپر پرہیز کریں‘ سنت نبویﷺ کے مطابق کھانا بھوک رکھ کر کم مقدارمیں کھائیں‘کھانا کھانے کے بعد دوگھنٹے تک نہ تو سیر کو نکلیں اورنہ ہی کوئی مشقت والا کام کریں‘کھانے میں چربی والا گوشت ‘گھی‘گردے‘ کلیجی‘ سری پائے‘ مکھن‘انڈے کی زردی بلائی اور پنیرکا استعمال نہ کریں بلکہ مچھلی ‘مرغی ‘سبزی دالیں ‘روٹی‘ ابلے ہوئے چاول ‘تازہ پھل ‘دودھ بغیر کریم اور دہی استعمال کرسکتے ہیں ‘گھی کی بجائے کھاناپکانے کے تیل سن فلاورکینولا اور زیتون کے تیل کے استعمال کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں