قصور،سرحدی گاؤں چھبر میں کرنٹ لگنے سے جواں سالہ مزدور جاں بحق

پیر 20 مئی 2019 20:06

قصور۔20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سرحدی گاؤں چھبر میں کرنٹ لگنے سے جواں سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تلونڈی کا رہائشی جواں سالہ عبدالطیف موضع چھبرکے رہائشی محمد عثمان کے پاس مزدوری کرتا تھا کہ گزشتہ روز بھینسوں کو ڈالنے کے لئے چارہ کاٹنے والی مشین سے چارہ کاٹ رہا تھا کہ مشین میںکرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس تھانہ گنڈا سنگھ مصروف کارروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں