قصور، معاشی حالات سے تنگ 40سالہ شخص کی خود کشی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:47

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) بھسر پور قصور میںمعاشی حالات سے تنگ 40سالہ شخص نے پھندہ لیکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بھسرپورہ قصور کے رہائشی 40سالہ غلام مصطفی کاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پریشان تھا کہ گزشتہ روز گھر میں لڑائی ہوئی تو اس نے خودکو کمرہ میں بند کرکے پنکھے کے ساتھ لٹک کر پھندہ لے لیا اور زندگی کی بازی ہار گیا ۔پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں