قصور ۔قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے مختلف تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق ‘ خواتین اور بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:17

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) قصورکے گردونواح میں ٹریفک کے مختلف تین حادثات میں ایک شخص جاں بحق ‘ خواتین اور بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق دیپالپور وڈ پکھوکی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سوار گلزار احمد موٹرسائیکل سے گرا اور پیچھے سے آنیوالے نامعلوم ٹریکٹر ٹرالہ کی زد میں آکر اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ‘ پکی حویلی کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے کار سوار لیاقت علی،مزمل ارشاد اور اسکی بیٹی عائشہ ارشاد شدید مضروب ہوگئی جس پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے انہیں علاج کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے جبکہ فیروز پور روڈ وڈانہ کے قریب لاہور سے قصور آتی ہوئی مسافر کوسٹر نمبری LES/3971الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمد رفیق،شکیلہ بی بی۔

آمنہ بی بی،سفینہ بی بی،کاشف ،وجہیہ اور صائمہ سمیت دس افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں