ہلال احمر ضلعی برانچ کے زیر اہتمام سکولوں و کالجوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنیکی تقریب کا انعقاد

پیر 11 نومبر 2019 19:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) ہلال احمر ضلعی برانچ قصور کے زیر اہتمام سکولوں و کالجوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی برانچ ہلال احمر قصور کے زیر اہتمام تیس سکولوں و کالجوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ،صدر ڈسٹرکٹ بار قصور سردار فاخر علی ایڈووکیٹ ، پرنسپل ڈی پی ایس کرنل (ر) محمد عدیل ، چیئر مین پیاس گروپ آف کالجز چوہدری شبیر ،کوارڈینیٹر ڈسٹرکٹ برانچ اعظم محمود ،صوبائی کوارڈینیٹر پنجاب محمد سلمان ، ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ کوارڈینیٹر عدیل خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تمام مقررین نے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے بنیادی پروگرام کو بہتر بنانے پر زور دیا اور ہلال احمر کے فرسٹ ایڈ پروگرام کی تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں